کاہنہ: کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

کاہنہ: کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

کاہنہ کے علاقے میں کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق راہگیر کی اطلاع پر یہ انسانی ڈھانچہ چارہ کی فصل سے برآمد کیا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا اور قاتل کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ انسانی ڈھانچے کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ فرانزک اور پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔