صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز پرآئوٹ ہو گئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔برمنگھم میں بھی پاکستانی بیٹرز کی ڈگر نہ بدلی، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھلاڑی یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے رہے‘سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ رضا اللہ 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ہیں۔انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔