اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی شہری کو ایف آئی آر اندراج میں بلاوجہ تاخیر یا مشکلات نہیں ہونی چاہئیں،سائلین کی داد رسی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانوں کی حالت بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیر نو کا افتتاح کردیا۔ وزیر داخلہ نے تھانے کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا