کمشنر کوامددی سرگرمیوں کیجائزہ کیلئے ننکانہ کے دورے پربریفنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ)کمشنر لاہور مریم خان نے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں جائزہ کے لئے ضلع ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں و متاثرہ آبادیوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے بچوکی پار، نواں کوٹ اور ہیڑے فلڈ ریلیف کیمپس اور علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر نے ریسکیو کشتی کے ذریعے سیلاب میں گھری آبادیوں اور موضع جات میں جاکر امدادی سرگرمیوں، کھانا اور ادویات فراہمی کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ریسکیو بوٹ میں بچوکی پار، ڈھاری گجراں، ڈھاری گورایہ و دیگر آبادیوں میں جاکر لوگوں سے ملاقات کی اور افراد میں راشن اور ونڈہ تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ اور پاک فوج افسران نے سیلابی صورتحال، امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ 6 ہزار سیلاب متاثرین کو تینوں وقت تیار کھانا فراہم کر رہی ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے 6208 ونڈے کے بیگز بھی تقسیم کر چکی ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ سیلابی پانی سے ننکانہ صاحب کی دریائی حدود میں 121 دیہات کے 36 ہزار سے ز آد افراد متاثر ہ ئوے ہیں جبکہ سیلاب نے 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچایا۔