لاہور( کرائم رپورٹر) پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بادلوں کی انٹری، ڈیرہ غازی خان میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری، کوٹ ادو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی، ڈیرہ غازی خان میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹ ادو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ٹانک شہراورمضافات میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ڑالہ باری سے موسم سرد ہوگیا، بارش اور ڑالہ باری سے گندم اور چنا کی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پرڑالہ باری بھی متوقع ہے۔خیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ ،کرک ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے اضلاع مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،ساہیوال، فیصل آباد اور گردونواح میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔