27کنال حکومتی اراضی پر کاشتہ فصلیں کاٹنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع جنگل رکن پورہ میں پنجاب حکومت کی 27کنال اراضی پر کاشتہ فصلوں کاسرکاری اہلکارکو سپرددارمقررکیاگیا تھا،مقامی بااثرافراداخترمحمدیار،مصطفی محمددین،اقبال سجوار،فیاض اللہ دتہ،سجادشیرمحمد،مقبول منورنے رقبہ سے چری، تل اور دھان کی فصلیں کاٹ لیں۔سرکاری ملازمین کے روکنے پرکارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے ملزموں نے انہیں دھمکیاں دیں۔ تحصیلداردیپالپورکی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔