قتل کیس میں گرفتار بھارتی اداکار درشن تھگودیپا نے عدالت میں مطالبہ کیا: "مجھے زہر دے دیا جائے"

قتل کیس میں گرفتار بھارتی اداکار درشن تھگودیپا نے عدالت میں مطالبہ کیا:

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں رینوکا سوامی قتل کیس کی سماعت کے دوران اداکار درشن تھگودیپا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ مزید جیل کی زندگی برداشت نہیں کر سکتے، لہٰذا انہیں زہر دے دیا جائے۔

 عدالت نے ان کی پیراپنا اگراہارا جیل سے بلاری جیل منتقلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔اداکار نے بتایا کہ وہ فنگل انفیکشن میں مبتلا ہیں اور ایک ماہ سے سورج کی روشنی نہیں دیکھ پائے۔ درخواست مسترد ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے عدالت سے کہا: "براہ کرم مجھے زہر دے دیں۔"جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کو تنبیہ کی کہ وہ ایسے الفاظ دوبارہ نہ کہیں۔ عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ انہیں جیل کے اندر چہل قدمی اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ درشن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مداح اور رکشہ ڈرائیور رینوکا سوامی کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا۔ مقتول پر الزام تھا کہ اس نے درشن کی قریبی ساتھی اداکارہ پویترا کو نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔