ٹیکس چور مارکیٹ سے 3 فیصد مہنگا ڈالر خرید کر خوف پیدا کرتے ہیں
معاشی جادوگروں نے گزشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ اور سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں ہے، ٹیکس چور مارکیٹ سے 3 فیصد مہنگا ڈالر خرید کر خوف پیدا کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ روپے کی ڈی ویلیوایشن ڈالر کی قلت کو دور نہیں کرے گی، ذخیرہ اندوز مارکیٹ سے مہنگا ڈالر خریدتے ہیں، ٹیکس چور مارکیٹ سے 3 فیصد مہنگا ڈالر خرید کر خوف پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشی جادوگروں کو ڈالر کی قلت کا خوف پیدا ہو جاتا ہے، معاشی جادوگروں نے گزشتہ 50 سال میں روپے کی بے قدری کی ہے، پاکستان کو ڈی ویلیو ایشن نہیں برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ معاشی جادوگر بھول جاتے ہیں کہ ملکی درآمدات ڈالر پر مبنی ہیں