لاہور (کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے خاتون کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم خاتون سمیت گرفتار کر لیا۔ چند روز قبل لوئر مال اور نیو انارکلی کے ایریا سے موٹر سائیکل چوری کے بعد لوئر مال پولیس ملزمان کی تلاش کے لیے 200 کیمروں کو چیک کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کرتا اور خاتون کو ساتھ رکھتا۔سی سی ٹی وی میں ملزم کو پیٹرول ڈلواتے اور خاتون کو ہمراہ لیکر نکلتے دیکھا جا سکتاہے۔