ٹرینوں میں سیٹ بیلٹ موجود نہ ہونے کی حیرت انگیز وجہ جانتے ہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ نے ٹرین میں سفر کیا ہو تو علم ہوگا کہ گاڑیوں یا طیاروں کے برعکس ان میں سیٹ بیلٹ موجود نہیں ہوتی۔لگ بھگ تمام تیز رفتار سواریوں میں سیٹ بیلٹس کو دیا جاتا ہے اور صرف گاڑیوں کے اس سیفٹی فیچر سے حادثات میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے افراد کی موت کا خطرہ 45 فیصد تک اور شدید زخمی ہونے کا خطرہ 50 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔طیاروں میں بھی سیٹ بیلٹس کو مسافروں کے تحفظ کے لیے دیا جاتا ہے اور طیارہ تیز ہواؤں میں سفر کر رہا ہو تو مسافر زخمی نہیں ہوتے۔مگر گاڑیوں اور طیاروں میں مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے والی سیٹ بیلٹس ٹرینوں میں کارا?مد ثابت نہیں ہوتیں، کیونکہ ٹرین مختلف انداز سے سفر کرتی ہے اور اس میں مسافروں کی نشستیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔ٹرینوں میں سفر کے دوران خطرہ کافی کم ہوتا ہے اور سیٹ بیلٹ کو نصب کرنا پیسے کا ضیاع ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ٹرینوں کے حادثات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو علم ہوگا کہ ان کی شرح کافی کم ہوتی ہے اور سیٹ بیلٹس کے استعمال سے تحفظ میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوگا۔اس سے ہٹ کر ٹرینوں میں سیٹ بیلٹس کو نصب کرنا فائدہ مند نہیں۔ماہرین کے مطابق طیاروں میں جس طرح کے ٹو پوائنٹ لیپ بیلٹ سسٹم کو استعمال کیا جاتا ہے، وہ ٹرینوں میں مسافروں کو درست تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔بیشتر گاڑیوں میں جس طرح کی تھری پوائنٹ سیٹ بیلٹ استعمال کی جاتی ہے، وہ ٹرینوں کی موجودہ نشستوں میں نصب کرنا ہی بہت مشکل ہے۔یعنی اگر سیٹ بیلٹس لگانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ٹرینوں کی بوگیوں کے اندرونی انفرا اسٹرکچر کو ہی مکمل طور پر بدلنا ہوگا۔ماہرین نے بتایا کہ سیٹ بیلٹس حقیقت میں ٹرینوں کا سفر کم کی بجائے زیادہ خطرناک بنا سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کی سخت نشستوں میں سیٹ بیلٹس سے ہوسکتا ہے کہ زخمی ہونے کا خطرہ کم ہو جائے مگر جو انہیں استعمال نہیں کریں گے، ان میں یہ خطرہ بڑھ جائے گا۔