میو ہسپتال : عارضہ قلب کے مریضوں کو شدید مشکلات

لاہور (کرائم رپورٹر )میو ہسپتال میں عارضہ قلب کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ٹروپ آئی ٹیسٹ کی کٹس ختم ، ٹیسٹ کٹس ختم ہونے سے گزشتہ روز سے ٹروپ آئی کے ٹیسٹ رک گئے ہارٹ اٹیک ، انجائنا کی تکلیف کے ساتھ آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کے حوالے سے دشواری کا سامنا رہا، ٹروپ آئی کرانے کیلئے مریضوں کو پی آئی سی ریفر کرنے کا انکشاف، لاہور نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی لیبارٹری میں فوری طور پر ٹروپ آئی کٹس مہیا کرا دیں ۔