مرکز باگیو کے قریب واقع علاقے پوگو میں تھا، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی
منیلا(آئی این پی )فلپائن کے شمالی پہاڑی شہر باگیو میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ علاقے میں سکول بھی بند کر دئیے گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے آیا اور اس کا مرکز باگیو کے قریب واقع علاقے پوگو میں تھا، زلزلے کی شدت شروع میں 4.8 بتائی گئی، لیکن بعد میں محکمہ ارضیات نے اسے 4.4 شدت کا قرار دیا۔