نصیرآباد میں ٹریک پر دھماکہ، ملازم شہید،جعفر ایکسپریس محفوظ رہی

دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا‘ٹرین کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پرروک لیا گیا
کوئٹہ (آئی  این پی )بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ریلوے ملازم شہید ہوگیا۔ایس ایس پی نصیرآباد کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے گینک مین کی شناخت امداد حسین کے نام سے ہوئی، شہید گینک مین ریلوے پٹڑی پر پیٹرولنگ کررہاتھاکہ دھماکا ہوا۔حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، پشاور سے آنے والی جعفرایکسپریس بال بال بچ گئی ،ٹرین  کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا۔