سہیل آفریدی کودہشت گردوں کی سہولت کاری کیلئے لایا گیا ہے عطا ء تارڑ

 جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے ، ریاستی اداروں اور قومی اداروں کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا ،لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے
 عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،، علی  امین گنڈاپور سے رنجش یہ تھی  تم دہشت گردوں کی  سہولت کاری نہیں کرپارہے 
 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے  جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے جس کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔عطا تارڑ نے کہا  کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے اور دہشت گردوں کو اس سے سہولت کاری ملتی ہے لیکن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سہیل آفریدی کو لایا گیا، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، کے پی کی سیاست بھی اسی کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔ا نہوںنے کہا  کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پاکستان کی سکیورٹی اسلام آباد میں بنتی ہے اور وہیں بنے گی، ملک کی پالیسی افغانستان میں نہیں بنیں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں اور قومی اداروں کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا، لندن کی عدالت کا فیصلہ ایسے عناصر کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ا نتشاری ٹولہ اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے،