راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صائم ایوب 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، فخر زمان 16 رنز ‘ بابر اعظم 45 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے‘سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر107 رنزکی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ نے 39، حسن نواز نے37 اور عرفات منہاس نے18 رنز بنائے‘ ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 48 اعشاریہ 1اوور میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔