چودھری فرحان شوکت ہنجرا
زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے یہ لفظ حکومت،حکمرانوں،اداروں،قومی سیاسی جماعتوں کی قیادتوں۔کسان تنظیموں کے بیانہ کی زینت بنتا ہے لیکن عملاً حکومتوں حکمرانوں اور اداروں کی نااہلی اقربا پروری اور کسان زراعت مافیاز کی سرپرستی کرنے کی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والا شعبہ زراعت کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے حکومتوں کی زراعت کسان دشمن پالیسیوں کی بدولت آئی سی یو میں ہے زراعت زبوحالی اور کسان بدحالی کی طرف دھکیل دیئے گئے ہیں
زراعت شعبہ کا صوبوں میں تقابلی جائزہ لیا جائے تو صوبہ پنجاب جو ملک کے لیئے اناج گاہ کا حب کہلاتا ہے اب بیاج گاہ میں تبدیل ہو رہا ہے پنجاب میں زراعت زوال پذیر ہے اور کسانوں کی کمر توڑدی گئی ہے اتنے برے حالات تاریخ میں نہیں دیکھے گئے جو اب پنجاب میں شعبہ زراعت کے ساتھ کیئے جا رہے ہیں 2026 میں کسانوں سے گندم حکومت پنجاب نے 3500 روپے میں خریدنے کا فیصلہ صادر فرمایا جسے کسانوں نے مسترد کیا لیکن حکومت پنجاب اس پر نہ صرف بذد رہی بلکہ نجی کمپنیوں کو میدان میں اتارا کہ وہ کسانوں سے گندم خریدیں گی جنہوں نے اندھیر نگری مچاتے ہوئے کسانوں سے 2800 سے 3 ہزار فی من قیمت پر گندم خریدی اور کسانوں کا استحصال کیا لیکن حکومت پنجاب نیاس مجرمانہ واردات پر خاموشی اختیار کی آج وہی گندم مارکیٹ میں 5400 روپے من ہو گئی ہے آٹا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں گندم کا شارٹ فال ہوگیا ہے جو صوبہ ملک کی گندم کی پیداوار کا 78 فیصد ہے اس کی زراعت دشمن پالیسیوں سے گندم کی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی ہے گندم کی قیمت بڑھانے والے گندم غائب کرنے والے مافیاز دندناتے پھر رہے ہیں کدھر ہیں سرکاری ادارے جو ایک مثال کی پیش کریں کہ پنجاب میں گندم کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے ایسا ہرگز نہیں ہے عوام کو سستا آٹا نہیں مل رہا کسانوں کو ان کی اجناس کی صحیح قیمت نہیں مل رہی
صوبہ سندھ میں بھی کوئی اچھی صورتحال نہیں سندھ میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ہمیں ناقص مضر صحت گندم فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم نے پاسکو اور محکمہ خوراک سے ناقص گندم لینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس گندم سے تیار آٹا مضر صحت اور عوام کیلئے جان لیوا ہوگا کہاں ہیں حکومتیں اور سرکاری ادارے جنہوں نے گندم کے ان اسٹاک پر جا کر جائزہ لیا ہو کوئی خبر اس حوالے سے سامنے نہیں آسکی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کی دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے
دوسری جانب کاٹن جنرز فورم نے کاٹن زون میں گنے کی کاشت کو کپاس کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کپاس زون میں گنے کی کاشت پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو آڑھے ہاتھوں لیا کہ آپ لوگ ظلم کر رہے ہیں کاٹن زون میں شوگر ملز لگا کر کپاس کی پیداوار میں کمی اور ملکی زرمبادلہ خرچ کرکے بیرون ملک سے کپاس منگوانا لمحہ فکریہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں 10 برس میں کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کمی ہوئی ہے سالانہ 3ارب ڈالر کی کپاس درآمد کرنا پڑے گی کاٹن جنرز فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں ورکرز بے روزگار ہوگئے ہیں
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مزید 8 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب گنے کی کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے قریب ہے لیکن شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی چینی گوداموں میں موجود ہے نئی کرشنگ ابھی نہیں کر سکتے اب شوگر ملز کی عمومی سے کسانوں کے گنے کی پیداوار بھی متاثر ہونے کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں دوسری جانب گنے کی سرکاری قیمت کا ابھی تک حکومت نے اعلان نہیں کیا ہے جو کہ گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ صریحاً ناانصافی ہے
کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین۔امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت 700 روپے من مقرر کی جائے جو کہ کسانوں کا جائز مطالبہ ہے۔کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے بتایا کہ چند دن قبل صوبائی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹر کرن خورشید صاحبہ نے گنے کی کرشنگ کے آغاز کرنے کے حوالے سے شوگر ملز اور کسان نمائندوں کا اجلاس بلایا تھا اس اجلاس میں گنے کی کرشنگ کرنے کے حوالے سے قانونی امور اور ضابطے پر سہل حاصل گفتگو کی البتہ ان کا کہنا تھا کہ کسان گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کا جو مطالبہ کر رہے ہیں وہ تو حکومت نے طہ کرنا ہے