امریکی سینیٹ نے وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی ابتدائی منظوری دے دی، جس سے 40 روزہ شٹ ڈاؤن کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے۔
ایوانِ نمائندگان سے منظور شدہ بل کو سینیٹ میں 60 ووٹ ملے، جس کے تحت حکومت کو 30 جنوری 2026 تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔اس بل میں تین سال کے لیے مکمل اخراجاتی تجاویز بھی شامل ہیں، لیکن اسے نافذ کرنے کے لیے ایوانِ نمائندگان کی حتمی منظوری اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط لازمی ہیں۔معاہدے کے تحت ہیلتھ انشورنس سبسڈیز میں توسیع پر دسمبر میں ووٹنگ کی جائے گی، جو کم آمدنی والے امریکیوں کے لیے بنیادی طبی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔شٹ ڈاؤن کے سبب لاکھوں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں، خوراک کی امداد معطل ہے، اور ہوائی سفر شدید متاثر ہوا ہے۔