مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، اسپیکر علامہ اقبال کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے،علامہ اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی۔علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر قوم کے نام پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، سپیکر سردار ایاز صادق۔علامہ اقبال کے افکار پاکستان کی فکری، اخلاقی اور نظریاتی بنیاد ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، اسپیکر علامہ اقبال کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو جداگانہ قومیت کا شعور اور ایک آزاد وطن کا تصور دیا،۔نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانیکی ضرورت ہے۔علامہ اقبال کا خواب مسلمانوں کی فکری، اخلاقی اور روحانی بیداری کا علمبردار تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال کا پیغام ایمان، اتحاد، عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، ۔علامہ اقبال کے افکار اور اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا -