منتخب وزیراعظم عوام کی عدالت میں جوابدہ :شہبازشریف
آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مقدمات سے وزیراعظم کے استثنی کے حوالے سے سینٹ میں پیش کی گئی ترمیم فوری واپس لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔