بطخوں نے میدان میں داخل ہوکر بیس بال میچ رکوادیا

ریاست میسوری ّ(نیٹ نیوز)امریکی ریاست میسوری میں مائنر لیگ بیس بال میچ کی چوتھی اننگز کے آخری حصے میں کھیل اس وقت تاخیر کا شکار ہوا جب گراو?نڈ میں بطخوں کا ایک جوڑا داخل ہوا اور واک کرنے لگا جنھیں دیکھ کر انتظامیہ نے میچ روک دیا۔اسپرنگ فیلڈ کارڈینلز، جو ٹیکساس لیگ کے نارتھ ڈویڑن میں سینٹ لوئس کارڈینلز کے ڈبل اے سے وابستہ ہیں، انھوں نے ہفتہ کو ہونے والے کھیل کے دوران بطخوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر مبنی ویڈیو شیئر کی۔بطخوں کا ایک جوڑا کنساس سٹی رائلز سے وابستہ ٹیم نارتھ ویسٹ آرکنساس کے میچ کے دوران مزے سے گراونڈ میں مٹر گشت کرتا رہا ہے۔ اس موقع پر جب انھیں گراونڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تو ان میں سے ایک تو خود ہی اڑ گئی، لیکن دوسری نے میدان میں ہی رہنے پر اصرار کیا، فیلڈ عملے نے اسے بمشکل بھگانے کی کوشش کی۔ بعدازاں انھیں گیٹ کھول کر باہر نکالا گیا جس کے بعد میچ شروع ہوا۔