2گاڑیوں میں تصادم ،2افراد ہلاک

  موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا60سالہ رمضان موقع پر ،ایک زخمی ہسپتال میں زندگی ہارگیا
قصور(خصوصی رپورٹ)دودھ اورپاکستان پوسٹ کی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ بتایاگیاہے کہ دودھ والی گاڑی قصور سے کھڈیاں کی طرف جارہی تھی جبکہ پاکستان پوسٹ کی گاڑی چونیاں سے قصور آرہی تھی اوردوست پورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 60سالہ رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ 22سالہ زین، 50سالہ طارق، 60سالہ اشتیاق، 25سالہ مشتاق شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے تمام زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیاجبکہ زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔