پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب/ بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر

پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب/ بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر

آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص": پاک فوج کے حملے سے بھارتی اودھم پور ائیر بیس تباہ، ویڈیوز منظرعام پر

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" (آہنی دیوار) کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت دشمن کے متعدد اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی بھرپور اور منظم کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا اہم مرکز اودھم پور ائیر بیس شدید نقصان کا شکار ہو چکا ہے۔ حملے کے بعد اڈے پر آگ بھڑک اٹھی اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ائیر بیس پر شعلے بلند ہو رہے ہیں اور دھواں چھایا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی درست نشانے پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں رن وے، تنصیبات اور کھڑے طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا۔

بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی اودھم پور ائیر بیس پر حملے اور تباہی کا غیر رسمی اعتراف کیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر مکمل تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ یہ کارروائی بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر کیے گئے میزائل و ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی، جس پر پاکستان نے مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت آپریشن "بنیان مرصوص" لانچ کیا۔ اس آپریشن کو پاکستان کی عسکری برتری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔