پاک افواج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی ایئربیس ادھم پور کو تباہ کر دیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کر دی۔
سوشل میڈیا پر ادھم پور ایئربیس کی تباہی کے مناظر پر مبنی ویڈیوز گردش کرنے لگیں، جن میں ایئربیس کے علاقے سے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اُٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران ریسکیو کارروائی کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ کے ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ بھارت کی بٹھنڈہ ایئرفیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ اور سرسہ ایئر فیلڈ بھی پاکستانی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، پاکستان نے بھارت کے براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام سمیت متعدد دیگر اہداف کو بھی کامیابی سے تباہ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے اس آپریشن "بنیان مرصوص" (آہنی دیوار) کے ذریعے بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران پاکستان نے بھارت کی مختلف ایئربیسز، ایئرفیلڈز اور اہم دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے بھارت کے دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔