اے ٹی ایم و آن لائن بینکنگ کی بندش کی تردید

  اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی ای آر ٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں ایسی افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی اے ٹی ایم بند نہیں ہے اور نہ ہی کسی سائبر حملے کی اطلاع ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبر حملے کے خدشات کے پیش نظر این سی ای آر ٹی، مالیاتی ادارے اور ان کی سائبر سکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں۔ ایڈوائزری میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کے بارے میں جھوٹی افواہوں پر لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایسی غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔