فالس فلیگ کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے:بھارتی سکھ

 مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے  اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے

نئی دہلی(آن لائن) پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر غیور سکھوں کا بھارت کیخلاف  اٹھ کھڑے ہونے کا اعلان ،مودی کا جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب،بھارتی سکھوں کا مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سکھوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے پاکستان پر الزام  تراشیوں اور مودی کی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ذرائعکا کہنا تھا کہ بھارتی سکھو ں نے مودی کے جنگی جرائم کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے اور کہا ہے کہ مودی کو فالس فلیگ کیلئے پنجاب کی سزمین کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے ۔بھارتی سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ  مودی اپنے مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہماری زمین استعمال کر رہا ہے بھارت نے پنجاب کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی، تو سخت ردِعمل ہوگا  ہم مودی   حکومت کے فالس فلیگ کا حصہ نہیں بنیں گے