چودھری فرحان شوکت ہنجرا
رحمتوں برکتوں فضیلتوں کا ماہ رمضان المبارک اپنے تیسرے عشرے میں داخل ہوچکا ہے رمضان المبارک میں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ملت اسلامیہ نے اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے مخلوق خدا کی بڑی خدمت کو اپنے لیئے سعادت قرار دیا ہے ملک کے طول و عرض میں رمضان دستر خوان سحری و افطاری کے موقع پر اہل ایمان روزی رکھتے اور افطار کرتے دکھائی دیئے جو کہ ملی وحدت اخوت بھائی چارے کا ایک دیدنی منظر دیکھنے کو ملا ہے بلاشبہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں اہل پاکستان آپ کو ہر میدان میں کام کرتے نظر آتے ہیں
رمضان المبارک میں دینی فلاحی اداروں سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے 15 رمضان المبارک میں یوم یتامیٰ منایا گیا اور یتیم بچوں سمیت ان کے خاندان کے افراد کو عزت و تکریم کے ساتھ افطار پروگرامات ترتیب دیئے گئے اور یتیم بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیئے گئے
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان،پاکستان سویٹ ہوم ،اخوت فاؤنڈیشن و دیگر فلاحی تنظیموں نے جاذب نظر تقریبات میں یتیم بچوں کے سرپر دشت شفقت رکھا اور ان یتیم بچوں کو بارور کرایا کہ آپ اکیلے نہیں بلکہ ہم اللہ تعالیٰ کے ارشاد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق آپ کے سائبان ہیں آج صرف الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہزاروں کی تعداد میں یتیم بچے آرفن کیئر ہومز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کی تمام تر ضروریات کے پورا کرنے کا احسن طریقے سے اہتمام بھی کیا جارہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری ،نائب صدور سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، احمد جمیل راشد،الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی،الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ریجن کے صدر انجینئر احمد حماد رشید،عمیر ادریس،شعیب ہاشمی یتیموں بے کسوں کی مدد کیلئے اپنا صالح کردار ادا کر رہے ہیں دوسری جانب ایوان صدر اور گورنر ہاؤس پنجاب میں بھی یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام منعقد ہوئے اور صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی اور ان کے ساتھ دست شفقت کیا اور تحائف تقسیم کیے
پنجاب پولیس کے تحت شہداء پولیس کے خاندانوں اور شہداء کے بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام ترتیب دیے گئے اس ضمن میں آر پی او فیصل آباد جناب سہیل سکھیرا نے آر پی او ہاؤس میں شہداء پولیس کے بچوں کے اعزاز میں افطار پروگرام رکھا سہیل سکھیرا صاحب نے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیئے آج بڑی سعادت کی بات ہے کہ شہدا پولیس کی فیملیز اور ان کے بچوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے آر پی او ہاؤس شہداء پولیس کے خاندانوں کا اپنا دوسرا گھر ہے شہدا کے بچے جب آنا چائیں اور کوئی تقریب منعقد کروانا چاہتے ہوں کھیل کی سرگرمیوں میں ہاؤس کو استعمال کرنا چاہتے ہوں یا کوئی اور سرگرمیاں یہ ان کا اپنا دوسرا گھر ہے وہ بلا جھجھک مجھے کہیں انشاء اللہ ان کی خواہش کی تکمیل ہم کریں گے یہ ہمارا خاندان ہیں اور پنجاب پولیس ان کی وارث ہے بلاشبہ آر پی او فیصل آباد سہیل سکھیرا صاحب نے شہداء پولیس و غازیوں کے خاندان والوں کے دل جیت لیئے ہیں حوصلہ بہت بڑی نعمت ہے کہتے
ہیں نا "کسی کا کوئی ہو" حوصلہ اور حوصلہ افزائی ہی سے اللہ کا بندہ ہمت پکڑتا ہے
دوسری جانب آر پی او بہاولپور ڈویڑن غازی محمد صلاح الدین بھی اپنے ریجن میں شہداء پولیس اور غازیوں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑی جانفشانی حقوق اللہ حقوق العباد کے تناظر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں
پاکستان میں الحمد اللہ صاحب ثروت حضرات کے تعاون سے روزانہ ہزاروں دستر خوانوں اور افطار پروگرام میں لاکھوں افراد عزت و تکریم سے روزہ افطار کرتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ سخاوت کرنے والوں میں اہل پاکستان نمایاں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس دینی ملی جذبے میں اضافہ ہو رہا ہے
عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور سب سے زیادہ بچے عیدالفطر کی خوشیوں میں نئے کپڑوں جوتوں کی خریداری اور اپنے پیاروں سے عیدی لینے میں بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں اسی تناظر میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت پورے ملک کے تمام صوبوں اضلاع میں الخدمت آرفن کیئر سنٹرز میں رہنے والے یتیم بچے بچیاں اعلیٰ شاپنگ مالز میں اپنی پسند کے کپڑے جوتے خریدنے کا اہتمام کر رہے ہیں اور ان بچوں کے چہروں پر خوشی دل کو موہ لیتی ہے اللہ تعالیٰ اہل پاکستان اور مخیر حضرات پر اپنا فضل و کرم جاری رکھے آمین۔