ٹینکرکی ٹکرسیوین سوار7افرادزخمی ہوئے،نرگس گاڑی کی زدمیں آگئی
مریدکے(خصوصی رپورٹ) دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق، سات افراد شدید زخمی ہوگئے،جن کو ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ ایک فیملی کے سات افراد سلامت پورہ سے اپنے کسی عزیز کی فوتگی پربدوملہی جا رہے تھے جب انکی وین مریدکے نارووال روڈ پر ماڑی چہلاں کے قریب پہنچی تو آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کینتیجہ میں مرد و خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122نے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پہنچایا، جبکہ جی ٹی روڈ پر بنگلہ پلی کے قریب 55سالہ نرگس بی بی سڑک پار کرتے ہوئے ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دم توڑگئی، پولیس نے تادیبی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔