ٹریفک حادثات میں خاتون اور ٹینکر ڈرائیور جاں بحق

حادثات 34 بارہ ایل اورچک نمبر 113 سات آر میں پیش آئے ،2بچے بھی زخمی 
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کی حدود میں دو مختلف حادثات میں خاتون اور ٹینکر ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو?ں 34 بارہ ایل کے قریب ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور فقیر محمد جاں بحق ہو گیا۔ فقیر محمد رینالہ خورد کا رہائشی تھا اور دودھ کا ٹینکر نمبر 96 ایل ایس اے لے کر واپس جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔دوسرا حادثہ چک نمبر 113 سات آر کے قریب پیش آیا، جہاں پک اپ گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے رابعہ نامی خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔