پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج

لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج صبح 11بجے دوبارہ شرو ع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ خواتین کو با اختیار بنانے اور امن و امان کی صورتحال پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔