وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

لاہور(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم نارا‘رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو اور رکن صوبائی اسمبلی فدا حسین وٹو نے ملاقات کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت پر تبادلہء خیالکیا گیا۔وزیر اعظم نے اراکین کو عوام سے رابطہ رکھنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔