غزہ جانے والی امدادی کشتی کے تمام کارکنوں کی ملک بدری کا فیصلہ اسرائیل کا

غزہ جانے والی امدادی کشتی کے تمام کارکنوں کی ملک بدری کا فیصلہ اسرائیل کا

غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی پر سوار گریٹا تھنبرگ سمیت تمام کارکن اسرائیل سے ملک بدر کیے جائیں گے

اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔یہ کشتی، جو فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ تھی، کو گزشتہ روز اسرائیلی نیوی نے بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اسے اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں کہا کہ "سیلفی یاٹ کے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" مزید کہا گیا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے تصدیق کی ہے کہ تمام کارکن اسرائیلی تحویل میں ہیں اور امکان ہے کہ وہ آج رات ہی وطن واپس روانہ ہو سکیں گے۔