نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پرکیے گئے آپریشن بلیو سٹار کو 41برس مکمل ہو گئے۔1984میںبھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل کا تقدس پائمال کیا جو آج بھی بھارتی سکھوں کے دلوں میں خنجر کی طرح پیوست ہے۔ آپریشن بلیو سٹار تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 1984میں بھارتی سکھوں پر کیے گئے مظالم اور خون کے دھبے مٹائے نہیں جا سکتے۔آپریشن بلیو سٹار میں بھارتی فوج نے سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کو اکال تخت میں قتل کیا۔ جنرل شبھگ سنگھ، سابق بھارتی فوجی افسرکو گولڈن ٹیمپل میں قتل کیا گیا۔ امریک سنگھ، آل انڈیا سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کو بھی فوجی کارروائی میں مار دیا گیا ۔ اسی طرح مہنگا سنگھ ببر ، ببر خالصہ کے بانی رکن کو بھی گولڈن ٹیمپل میں مار دیا گیا ۔بھارتی فوج نے 13سالہ بے گناہ سربجیت سنگھ دادھر کو بھی مار دیا جو کہ سب سے کم عمر تھا ۔ سکھ تنظیموں کے مطابق آپریشن بلیو سٹارمیں 5ہزارسے زائد بے گناہ سکھ یاتریوں کو مار دیا گیا۔