بلیو مون آسمان پر جلوہ گر، دو مکمل چاندوں کا ظاہر ہونا غیر معمولی فلکیاتی واقعہ

مئی کے مہینے میں یکم مئی کو پہلا مکمل چاند طلوع ہوا تھا جبکہ دوسرا مکمل چاند آج رات آسمان پر نظر آیا
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آسمان سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے آج ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملا، مئی 2026 کا دوسرا مکمل چاند افق پر نمودار ، جسے " بلو مون" کہا جاتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق مئی کے مہینے میں یکم مئی کو پہلا مکمل چاند طلوع ہوا تھا جبکہ دوسرا مکمل چاند آج رات آسمان پر نظر آیا۔ ایک ہی مہینے میں دو مکمل چاندوں کا ظاہر ہونا ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ تصور کیا جاتا ہے، اسی لیے دوسرے مکمل چاند کو بلو مون کا نام دیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بلو مون مشرقی سمت سے طلوع ہوگا اور آسمان میں معمول کے مقابلے میں قدرے نیچے دکھائی دیا۔ یہ چاند ورگو نامی ستاروں کے جھرمٹ کے بالکل دائیں جانب دیکھا گیا