ایس پی اقبال ٹاؤن سے پولیس اہلکاروںکی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے محکمانہ و گھریلو مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے کہا کہ تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کا ہر افسر اور اہلکار ایک خاندان کی مانند ہے، جبکہ ماتحت اہلکار پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورت میں براہِ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمات انجام دیتے ہیں، اسی لیے ان کے مسائل کا بروقت حل محکمہ کی اولین ترجیح ہے