سنگجانی کے قریب موٹروے پربارش کے باعث پھسلن کے سبب کوسٹربے قابو ہو کرکھائی میں گرنے سے 17مسافر زخمی ہوگئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )اسلام آبادمیں سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق 6زخمیوں کو پمز جبکہ 5کو واہ جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔