آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ

مقصد کرپشن فری پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا ،نیب نے وفاقی صوبائی اداروں کو سی بیز تشکیل دینے کے لئے ٹی او آر جاری کردئیے  
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)قومی احتساب بیورو نے وفاقی و صوبائی اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کے خلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے تمام وفاقی صوبائی اداروں کو سی بیز تشکیل دینے کے لئے ٹی او آر جاری کردئیے، اس کا مقصد تمام اداروں میں کرپشن فری پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔سرکاری افسران اور ملازمین کو کرپشن کے خلاف آگاہی کو فروغ دینے کے لیے لیکچرز ورکشاپس سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا، کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔