کراچی(آئی این پی )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہائوس میں لیاری متاثرین سیل قائم کردیا گیا۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق یہ سیل لیاری میں گرنے والی عمارت اور دیگر خالی ہونے والی عمارتوں کے متاثرہ خاندانوں سے تعاون اور ان کے مسائل حل کرے گا، اس کے علاوہ متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ کرکے متاثرہ خاندانو ں کی مدد اور ان کی شکایات ان تک پہنچائے گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ متاثرین کے لیے ہیلپ لائن 1366 اور 99204748-021 بھی قائم کر دی گئی ہے۔