امریکہ کے ساتھ علاقائی شراکت دار ممالک کے فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نے علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے قطر کے العدید ایئر بیس میں ایک نیا کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطی میں فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔سینٹ کام کے مطابق مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کو قطر میں قائم کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر (کائوک ) کے اندر قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل میں امریکا کے ساتھ ساتھ علاقائی شراکت دار ممالک کے فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے