گورنر سندھ کا لیاری سانحے کے متاثرین کو 80گز کے پلاٹ دینے کا اعلان

 متاثرین کو راشن، روزگار گورنر ہائوس دیگا، سندھ حکومت 6ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر دے،کامران ٹیسوری
کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لیاری سانحے کے متاثرین کو 80گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر فراہم کرے۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر ہائوس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہائوس دے گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے ساتھ ہوں، جو بلڈنگ خالی کرائی جارہی ہیں، حکومت سندھ ان کو چھ مہینے کا کرایہ دے کر اسی علاقے میں گھر دے۔