عزم کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کریں گے: ایرانی فوج

عزم کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کریں گے: ایرانی فوج

ایران میں مظاہروں کے دوران ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ عزم کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کرے گی۔

فوج کے بیان میں کہا گیا کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں تمام اہلکار خطے میں دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھیں گے اور قومی مفادات و عوامی املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ایرانی فوج نے مزید کہا کہ وہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی جو عوام کی حمایت کے جھوٹے دعوے کرکے فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں، کئی شہروں میں سرکاری عمارتیں، دکانیں اور مساجد نقصان کا شکار ہو چکی ہیں، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔