ایرانی صدر کا انکشاف: اسرائیل نے قتل کی سازش کی، ناکام رہا

ایرانی صدر کا انکشاف: اسرائیل نے قتل کی سازش کی، ناکام رہا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

یہ دعویٰ انہوں نے معروف امریکی سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر سے براہِ راست سوال کیا:"کیا آپ کو لگتا ہے کہ اسرائیل نے آپ کو قتل کرنے کی کوشش کی؟"جس پر مسعود پزشکیان نے دوٹوک انداز میں کہا:"جی ہاں! اسرائیل نے کوشش کی، لیکن ناکام رہا۔ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔"
جذبۂ قربانی کا اظہار
ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اپنی قوم اور وطن کے لیے جان دینے کو تیار ہیں اور ان کی حکومت کا ہر فرد ملکی دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔

حملے کی معلومات کیسے ملیں؟
جب ٹکر کارلسن نے پوچھا کہ انہیں کیسے علم ہوا کہ وہ نشانہ بننے والے تھے، تو ایرانی صدر نے وضاحت کی کہ:"جنگ کے دوران میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہا تھا، اور اسرائیلی جاسوسوں نے اس مقام کا سراغ لگا لیا۔"انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا لیکن اشارہ دیا کہ ایرانی انٹیلیجنس اداروں نے اس سازش کو بروقت ناکام بنایا۔