ایرانی آرمی چیف کا شہید علی خامنہ ای کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

ایرانی آرمی چیف کا شہید علی خامنہ ای کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے راستے پر ثابت قدمی سے گامزن رہیں گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے شہید سپریم لیڈر کے جنازے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے شہید رہنما کا مشن پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے قوم اور اسلامی انقلاب کے نظریات کے درمیان مضبوط تعلق کا اظہار کیا ہے۔عبدالرحیم موسوی کے مطابق عوام کی بھرپور شرکت نے دشمنوں کو بھی واضح پیغام دیا ہے کہ ایرانی قوم اپنے نظریات اور قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔