ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر مظاہروں کے دوران عوام کو قتل کیا گیا تو امریکہ مداخلت کرے گا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی مداخلت کا مطلب فوجی کارروائی نہیں، بلکہ مظاہرین اور ایرانی عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت مشکلات میں ہے اور حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ برا سلوک کیا، جس کا جواب اب ایرانی عوام دے رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کے حوالے سے بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں روکی گئیں اور ان میں 8 طیارے گرائے گئے، جن میں ان کے مطابق 10 ملین جانیں بچائی گئیں۔ایران میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران 217 افراد ہلاک ہوئے، تاہم ایرانی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

مظاہرین کی جانب سے 26 بینک، 25 مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ متعدد پولیس اسٹیشنز پر حملے اور کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ تقریباً 2500 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسیس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔ تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ شہری 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر فراہم کر دیے گئے ہیں۔