لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لوئرمال میں حسیب سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں اظہر سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون, کاہنہ میں یاسر سے1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں جبران سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں اقبال سے 1لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ساندہ اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاون نشترکالونی اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔