عمران خان کو جیل سے نکالنے کیلئے پورا پاکستان بند کریں گے:علیمہ خان

 بانی قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم  وہ کس حال میں ہیں،عوام احتجاج کریں گے ان کو نہ چھیڑیں
 حکومت دہشت گردی کرے گی تو خود ذمہ دار ہوگی‘ سندھ حکومت  نے جلسے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا
راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے  عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم انہیں جیل سے نکالیں گے، پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے، بانی قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم  وہ کس حال میں ہیں۔عدالت  کے  باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  منگل 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر ختم قرآن پاک کریں گے۔ ہزاروں قرآن پاک کے ساتھ سب جیل کے باہر قرآن خوانی کریں گے ۔ اس کے بعد شہیدوں، قیدیوں اور پاکستان کے لیے دعائیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھ دار ہے، جلسے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا، ہم اس  فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت مینڈیٹ چور ہے، اس لیے ظلم کرتی ہے