لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کئی نامور کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور ان کی میگا ایونٹ میں شمولیت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔جیسے جیسے ا?ئی سی سی کا بڑا ایونٹ قریب آتا جارہا ہے کہ ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوتی جارہی ہیں اور شائقین کا جوش و خروش میں بڑھتا جارہا ہے۔بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے کھلاڑی اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جن کی شمولیت ان کی ٹیموں کے لیے اہم ہے۔پیٹ کمنز:پیٹ کمنز کی انجری کے سبب ان کی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔جارج بیلی نے بتایا ہے کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔چیف سلیکٹر کے مطابق پیٹ کمنز کے تخنے میں تھوڑا سا زخم ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے یا اس کے بعد اس کا اسکین ہوگا اور ہمیں اس کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسٹیون اسمتھ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔جوش ہیزل ووڈ:تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو بھارت سیریز کے دوران پنڈلی کی انجری کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔صائم ایوب:جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاو?ن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور ا?ج اس کی رپورٹ ا?نی ہے۔صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاو?ں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔