بریڈ وہیل نے 2016میں ہانگ کانگ کیخلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا
لندن (سپورٹس ڈیسک)اسکاٹ لینڈ اور ہیمپشائر کے فاسٹ بائولر بریڈ وہیل نے مسلسل انجریز کے باعث 30سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بریڈ وہیل نے 2016 میں ہانگ کانگ کے خلاف سکاٹ لینڈ کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹس میں مجموعی طور پر 44 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کی۔ ان کا آخری بین الاقوامی ایونٹ رواں سال بھارت میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا۔بریڈ وہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیمپشائر اور اسکاٹ لینڈ کی جانب سے پروفیشنل کرکٹر کے طور پر کھیلنا ان کے لیے اعزاز رہا تاہم بار بار ہونے والی انجریز نے انہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن وہ اس پر مطمئن ہیں۔ انہیں کمر میں 4 مرتبہ اسٹریس فریکچر ہوئے جبکہ حال ہی میں گھٹنے کی سرجری بھی کرانا پڑی۔ ان کے مطابق اب ان کا جسم فاسٹ بولنگ کے تقاضوں کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔بریڈ وہیل نے 2015 میں ہیمپشائر کی جانب سے پروفیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور مختلف فارمیٹس میں کانٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 131 میچز کھیلے۔وہ ہیمپشائر کی جانب سے 2 ٹرافیاں جیتنے والی ٹیموں کا حصہ بھی رہے۔ کانٹی نے 2018 میں رائل لندن ون ڈے کپ اور 2022 میں وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل جیتا تھا۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں بریڈ وہیل کی بہترین بولنگ 2016 میں ناٹنگھم شائر کے خلاف رہی جب انہوں نے 51 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ 2023 کے ون ڈے کپ میں لنکاشائر کے خلاف انہوں نے 47 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔