آئی جی کے گھر کے قریب ڈکیتی ناکام

 ڈاکوؤں نے گھر چوکیدار،دوخانساموں کوکمرے میں بند ،موبائل فون چھین لیے،ملازم ی15پر کال،ملزمان فرار  
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ذاتی گھر کے قریب سندرپولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ملزمان موقع سے فرار واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،ترجمان پولیس کے مطابق  واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں ہوئی ،متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے آئی جی پنجاب جی اوآرون میں سرکاری گھرمیں رہتے ہیں،واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی،ملزمان کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے ڈاکوعقبی سائیڈ سے گھرمیں داخل ہوتے ہیں ڈاکوؤں نے گھرکے چوکیدار اوردوخانساموں کویرغمال بناکرایک کمرے میں بند کردیاملزمان نے چوکیدار سے بندوں اور خانساموں سیموبائل فون چھین لیے ڈاکوایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لیکرگئے تو اس نے شور مچادیا اور ایک ملازم نے15پر کال کردی کال پر پولیس نے فوری ریسپانڈ کیا اور ملزمان فرار ہو گئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کے مطابق ڈکیتی نہیں ہوئی ڈکیتی کی کوشش کی گئی،پولیس نیبروقت واردات ناکام بنائی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،اورجلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔