وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے وہ دعوے غلط ثابت ہو گئے جنہوں نے ملکی معیشت کو جام کرنے کی پیش گوئی کی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی ملک و قوم کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ دسمبر 2024 میں ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر تک پہنچیں، جو ماہانہ بنیاد پر 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ اس عرصے میں مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں، جو پچھلے سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 32.8 فیصد زیادہ ہیں۔یہ ترسیلات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے آئیں۔