سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہیں5 کروڑ ‘ ،قید خانے کو بہتر بنانے کیلئے 2 کروڑ خرچ
لوازمات اور کھانے پینے پر 5 لاکھ ماہانہ‘ سکیورٹی پر 12 لاکھ روپے ماہانہ خرچ آتا ہے:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان تقریباً520 دنوں سے جیل میں ہیں۔ اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کیے گئے ہیں۔ جن میں 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں۔ جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس اسٹیشنز میں 172 کریمینل مقدمات ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ عمران خان کے قید خانے کے ارد گرد 26 سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ 5 ایجنسی کے آپریٹرز جیل کے باہر تعینات ہیں جو سیکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں۔سرکاری حکام نے کہا عمران خان کی سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ جبکہ عمران خان کے قید خانے کو ارد گرد سے بہتر بنانے کے لیے 2 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔ عمران خان کے لوازمات اور کھانے پینے پر 5 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ سیکیورٹی پر 12 لاکھ روپے ماہانہ خرچ آتا ہے۔عمران خان کے کھانے پینے کا روزانہ کی بنیاد پر خرچہ 32 ہزار روپے ہے۔ جو حکومت پاکستان کو برداشت کرنا پڑتے ہیں